Is Se Pehly by Ayesha Naseer
Story Name: Is Se Pehly Writer Name: Ayesha Naseer Genre: After marriage, Age Difference, Cousin marriage, Strong heroine, Rude hero, Arrange Marriage, Innocent heroine, Multiple couple, Social romantic. Status: Complete. Description: دو کپلز کی کہانی ہے۔ ایک کپل حریم اور سالار کا ہوتا ہے دونوں کی عمروں میں فرق ہے اور ان کی ارینج میرج ہوتی ہے۔ ہیرو کے ابا کا گھر میں بڑا رعب ہوتا ہے۔ وہ اپنے بچوں کے علاوہ اپنے بھائی کے بچوں کے فیصلے بھی خود لیتے ہیں۔ دوسری طرف دوسرا کپل اریبہ اور فرہاد کا نظر آتا ہے۔ جن کا رشتہ بچپن سے ہی بڑوں میں طے ہوتا ہے۔ لیکن فرہاد اپنی انا کو آگے رکھ کر اریبہ کو سب کے سامنے ریجیکٹ کردیتا ہے۔ اریبہ کا کردار مجھے سب سے پسند آیا۔ ایج سمجھدار سنجیدہ لڑکی جس نے محبت اور عزت کے درمیان عزت کو چنا۔ منفرد اختتام کے ساتھ ایک۔بہترین کہانی تھی۔Summary Of Is Se Pehly
Read Other Categories
- After marriage
- Age difference
- Army based
- Agency based
- Boss Hero
- Cousin marriage
- Contract marriage
- Caring hero
- Chaotic heroine
- Childhood Engagement
- Employed heroine
- Emotional
- Emergency nikah
- Engaement Period
- Forced marriage
- Friendship
- Family issues
- Family novel
- Family relations
- Funny novels
- Feudal system
- Hero Teacher
- Hate to love
- Haveli based
- Hero hates heroine
- Humor
- Innocent heroine
- Islamic based
- Joint family
- Kidnapping
- Khoon Baha
- Love story
- Mature Writing Style
- Multiple couple
- Mysterious
- Office based
- Police officer hero
- Poor hero
- One side love
- Rich heroine
- Rude hero
- Rude heroine
- Romantic
- Revenge
- Romance
- RomCom
- Sanwali heroine
- Second marriage
- Secret Agent
- Singer hero
- Social issues
- Social media friendship
- Soft romance
- Strangers to lovers
- Social romantic
- Social romance
- Spiritual
- Strong heroine
- Suspense
- Thrill
- Traumatized heroine
- Vani based
- Village based
- Writer heroine
!اسلامُ علیکم
بازار آف ناولز پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمارے پلیٹ فارم کا مقصد قارئین تک اردو ادب کا بہترین مواد پہنچانا ہے۔ بہترین ناولز کی پی۔ڈی۔ایف کے لیے ہماری ویب سائٹ ضرور وزٹ کریں۔
اگر آپ لکھاری ہیں اور بہترین مواد لکھتے ہیں ، جو بےحیائی سے پاک اور عمدہ کونٹینٹ پر مبنی ہوتا ہے، لیکن آپ کے کام کو پذیرائی نہیں ملتی تو اپنا لکھا ہمیں ضرور بھیجیں۔ بازار آف ناولز کو آپ جیسے لکھاریوں کی اشد ضرورت ہے۔ آپ ہم تک دیے گئے پلیٹ فارمز کے ذریعےپہنچ سکتے ہیں۔
Website : www.baazarofnovels.com
Gmail : baazarofnovels@gmail.com
Instagram : @baazarofnovels
WhatsApp : +92 3158473374

Sneak Peak
✦✧✦⋯⋯⋯⋯⋯⋯⋯⋯⋯✦✧
“جانتی ہو اریبہ کبھی کبھی میرا دل چاہتا ہے۔ میں تمہیں نہ دیکھوں۔” حریم نے جس انداز میں کہا تھا۔ اپنے خشک ہونٹوں پر زبان پھیرتے ہوئے اس نے اپنی جلتی ہوئی آنکھیں ٹھیک سے کھول کر اس کی بات سمجھنے کی کوشش کی۔ “جس طرح میں نے تمہیں دیکھا تھا جس طرح سے میں نے ہمیشہ تمہیں دیکھنا چاہا تھا۔ تم ویسی نہ رہو تو میں تمہیں کبھی نہ دیکھوں۔” کہتے ہوئے اس کی دھیمی آواز مزید دھیمی ہوئی۔
اریبہ سن ہو کر رہ گئی۔ کئی لمحوں پر محیط خاموشی کے وقفے کے بعد اس نے بدوقت لب کھولے اور لہجہ ہموار رکھنے کی حتی الامکان کوشش کی۔
“تیمور بھی آیا ہے نا۔ تم نے دیکھا اسے۔” اس نے بات بدلی تھی۔ حریم نے لب بھینچے۔
“بہت ہینڈ سم ہو گیا ہے نا؟ کیا خیال ہے میں اس کے ساتھ اچھی تو لگوں گی؟” اسے خود کو چھپانا آگیا تھا یا پھر واقعی وہ سنبھل گئی تھی۔
“تم اس کے ساتھ کبھی بھی اچھی نہیں لگ سکتیں۔” یہ صلح کی سوچ اس کے ذہن میں ابھری اور لبوں سے کچھ اور پھسل پڑا۔
“میں نے کبھی تمہیں کسی اور کے ساتھ نہیں سوچا۔۔”
“تو کوئی بات نہیں اب سوچ لو اتنا بھی مشکل نہیں ہے۔”
‘اریبہ پلیز کم از کم میرے سامنے یہ ڈھونگ مت کرو۔” وہ ملتجی لہجے میں کہہ رہی تھی۔
“ابھی بھی وقت ہے۔ سب کچھ تمہارے ہی ہاتھ میں ہے۔ بھائی بھی واپس آگئے ہیں اور میں جانتی ہوں وہ صرف تمہارے لیے واپس آئے ہیں۔”
“مگر میں ایسا نہیں سمجھتی۔” وہ تیزی سے اس کی بات کاٹ کر بولی۔
“اگر وہ تمہارے پاس آ کر خود تم سے یہ بات کہیں تو کیا تب بھی یقین نہیں کرو گی۔” اس نے سوال کیا تھا۔ وہ لمحہ بھر کو چپ رہ گئی۔
“کر لوں گی۔ ” اس کی دھیمی سی آواز ابھری۔ “مگر صرف یقین ہی کر سکتی ہوں۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ تم کیا سمجھتی ہو حریم۔۔۔ میں اس انتظار میں بیٹھی ہوں کہ وہ آئے۔ مجھ سے کچھ کہے اور میں پھر سے اس کے سنگ ہو لوں۔ میری سوچ میری رائے میری مرضی کچھ نہیں۔ اس کا جب دل چاہے مجھے ٹھو کر مار کر چلا جائے اور جب دل چاہے۔ پھر سے مجھے اپنی ہمراہی کا اعزاز بخشنے چلا آئے۔ ”
“اریبہ۔۔۔” نفی میں سر ہلاتے ہوئے اس نے بھیگے لہجے میں کچھ کہنا چاہا مگر اریبہ اس وقت صرف اور صرف اپنے دل کی کہنا چاہتی تھی۔
“تمہیں لگتا ہے وہ مجھے چھوڑ کر چلا گیا میں اکیلی رہ گئی۔ میرے پاس کوئی اور چارہ نہ رہا تو میں نے تیمور کا رشتہ قبول کر لیا۔ اب جب وہ واپس آگیا ہے۔ شاید اس کا موڈ بدل گیا ہے یا شاید اسے مجھ پر ترس آگیا ہے تو میں سب کچھ بھول جاؤں اور اس کے لیے تیمور کو اس طرح مسترد کر دوں جس طرح وہ مجھے کر کے گیا تھا۔” اس کا لہجہ بھرا گیا تھا۔
“فرہاد میرے ساتھ یہ سب کر سکتا تھا کیونکہ اسے یہ حق میں نے میری محبت نے ہی دیا تھا، مگر مجھے تیمور کے ساتھ ایسا کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ یہ کوئی کھیل نہیں ہے جسے اپنی مرضی اپنے موڈ کے مقابل کھیلا جائے میں ایک ٹھو کر پر ہی سنبھل جانے والوں میں سے ہوں۔ مجھے اس اذیت سے بار بار مت گزارو حریم۔” منت کرتے ہوئے اس کا بوجھل لہجہ بکھر گیا۔
وہ بھیگی آنکھوں، ساکت نظروں سے اسے دیکھ رہی تھی۔ کچھ کہنے کے لیے لب کھلنے بھی نہ پائے تھے کہ کچھ ہلکی سی آہٹ پر نظر کے اٹھتے ہی وہ تعجب و تحیر میں آگئی۔
فرہاد دروازے میں کھڑا تھا۔ وہ کب آیا۔ اس نے کتنی باتیں سنیں۔ وہ الجھ کر ہی اریبہ کے چہرے کی زرد رنگت دیکھ چکی تھی۔ اسے یکایک اپنا آپ اس صورت حال میں مس فٹ لگا۔ وہ یہ بہترین وقت کسی نتیجے کی امید میں ان دونوں کو دینا چاہتی تھی اور اسی لیے اس سوچ کے ذہن میں آتے ہی اس نے کمرہ چھوڑنے میں لمحہ بھر کی بھی دیر نہیں کی۔
Click Here To Download 👇🏼
READ OTHER NOVELS
Follow Us On Our Social Media
Instagram , Pinterest , Facebook , Youtube
Read Other Writers
- Aasiya Raees Khan novels
- Anila Kiran novels
- Aleesha Ansari novels
- Asma Saleem novels
- Ateeqa Ayub novels
- Aimal Raza novels
- Amreen Riaz novels
- Ayna Baig novels
- Bia Ahmed novels
- Dur e Saman novels
- Faiza Iftikhar novels
- Fareeda Saifi novels
- Farzana Kharal novels
- Farah Bhutto novels
- Farhana Naz novels
- Farhat Ishtiaq novels
- Fakhra Jabeen novels
- Fatima Laghari novels
- Hina Malik novels
- Humaira Ali novels
- Husna Hussain novels
- Iffat Sehar Tahir novels
- Khadija Noor novels
- Marjaan Qutab novels
- Mah Ara novels
- Mawra Talha novels
- Mehrunisa Shahmeer novels
- Maryam Aziz novels
- Mamoona Nasrullah novels
- Misbah Awaan novels
- Munam Malik novels
- Nabila Abrar Raja novels
- Nabila Aziz novels
- Nadia Amin novels
- Nadia Fatima Rizvi novels
- Naila Tariq novels
- Nayab Jilani novels
- Nazia Kanwal novels
- Nazia Jamal novels
- Nighat Seema novels
- Muskan Azham novels
- Qamrosh Ashok novels
- Rafia Aziz novels
- Rashida Riffat novels
- Sadaf Asif novels
- Sadaf Rehan novels
- Saima Akram Chauhdray novels
- Saima Shareef novels
- Salwa Jabbar novels
- Sana Zafar novels
- Sehar Sajid novels
- Sundas Jabeen novels
- Shahnoor Shabbir novels
- Shazia Ata novels
- Sumaira Sarfraz novels
- Tanzeela Maqsood novels
- Umme Abbas novels
- Umaima Farooq novels
- Umm e Aqsa novels
- Umm e Maryam novels
- Ushna Kauser novels
- Yaman Eva novels




